URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Blue نِیلا

English NameBlue

Description

تفصیل

لُغوی معنوں کے لحاظ سے "نیلا" فارسی صفت ہے جس کا مطلب " نیلے رنگ کا ، نیل گوں ، آبی ، آسمانی یا کُبود ہے۔ایک قسم کے کبوتر کو بھی "نیلا" کہا جاتا ہے۔ نیلا رنگ بنیادی رنگوں میں سے ایک ہے۔ نیلے رنگ کی مختلف حالتیں اسے مختلف نام دے دیتی ہیں مثلاً آسمانی‘ سبزی مائل نیلا‘ سیاہی مائل نیلا وغیرہ۔ آسمان اور سمندری پانی کو بھی نیلے رنگ کا کہا جاتا ہے۔جبکہ "ہرا سمندر" بھی ایک اصطلاح ہے۔ حیوانات میں بھی بعض کیڑے مکوڑے اور پرندے نیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ نیلے رنگ سے متعلق اُردو زبان میں کچھ محاورے بھی مشہور ہیں ، مثلاً: نیل لگانا : اچھے کام پر لگانا یا خوشی کے موقع پر خرچ کرنا نیلا پڑجانا: نیلے رنگ کا ہوجانا ، کالا پڑجانا،زہر کا جسم میں پھیل جانا، مرجانا نیلا پیلا ہونا: غُصّے ہونا ، قہر و غضب سے چہرے کا رنگ متغیّر ہونا وغیرہ وغیرہ! "نیلا تھوتھا" ایک دوا ہے جسے "توتیا" بھی کہا جاتا ہے ، یہ دوا تانبے سے تیار کی جاتی ہے اور زہریلی خاصیت کی حامل ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share