URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Green ہرا

English NameGreen
Image

Description

تفصیل

ہرا رنگ ہندی صفت " ہریا" سے مشتق ہے جس کا مطلب سرسبز ، شاداب یا ہرا بھرا ہے۔اس لفظ کی تانیث " ہَری" ہے جسے " کاہی" رنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ہرا رنگ بنیادی رنگوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ لفظ معنوی اعتبار سے اپنے اندرسرسبزی وشادابی اور تروتازگی کا مفہوم رکھتا ہے۔ ایک قیمتی پتھر زمرّد بھی ہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ آبی پیڑ پودے‘ کیڑے مکوڑے اور بعض حیوانات اپنے پروں یا کھال کی وجہ سے ہَرے نظر آتے ہیں مثلاً آبی چھپکلی‘ مینڈک‘ آبی سانپ اور مچھلی وغیرہ۔ہرا رنگ اِنہیں دشمن سے خطرے کی حالت میں گھاس اور درختوں کے پتّوں کی آڑ لے کرچُھپانے کے کام آتا ہے۔ "سبز" یا "دھانی" رنگ کو بھی "ہرا " رنگ کہا جاتا ہے ۔لُغوی اعتبار سے "کچّا، خام " یا سبزی ، سبزہ ، چری اور چارہ بھی "ہرا " کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share