URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Waistcoat ویسٹ کوٹ ۔ واسکٹ

English NameWaistcoat
Urdu Name صدری / کمری / واسکٹ
Image

Description

تفصیل

شلوار قمیص یا کُرتا پاجامہ وغیرہ کے ساتھ جسم کے اوپری حصہ پر پہننے کا ایک لباس ہے، اس کی کٹائی شیروانی کی طرز پر کی جاتی ہے اور کپڑا خاصا دبیز اور اعلٰی معیار کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گردن کے نزدیک شیروانی کی طرح ایک ایک کالرہوتا ہے جس کو حسبِ خواہش بند بھی کیا جاسکتا ہے، دامن عموماً چھوٹے چاکوں کے ہوتے ہیں۔ دائیں جانب سینے کے قریب ایک چھوٹی جیب اور دامن کے قریب دو عدد جیبیں بھی ہوتی ہیں، گریبان سے نیچے تک چاک ہوتا ہے جس میں تین یا چار بٹن خوبصورت انداز میں ٹَنکے ہوتے ہیں۔واسکٹ بغیر آستینوں کے بنائی جاتی ہیں البتہ کاندھوں کی پیمائش حسبِ خواہش رکھی جاتی ہے۔ اس کی لمبان زیادہ نہیں ہوتی۔ کرتا شلوار ، قمیص شلوار یا کرتا پاجامہ پر اس کو پہنا جائے تو شخصیت میں وقار کا پہلو بھی نمایاں ہوجاتا ہے ۔ واسکٹ خالصتاً مَردوں کا پہناوا ہے جو پاکستان، ہِندُستان اور بنگلہ دیش میں بے پناہ مقبول ہے اور مشرقی روائتی لباس کے طور پرپہچانا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share