URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Patloon پتلون

English NamePatloon
Urdu Name پینٹ / پتلون / پینٹا لُون( ولیم شیکسپیر نے اپنے ڈراموں میں یہ لفظ استعمال کیا
Image

Description

تفصیل

پتلون ایک قدیم لباس ہے جس کی تاریخ تقریباً ہزار سال سے کہیں زیادہ ہے۔ اس لباس کو عوامی سطح پر مغربی دنیا خاص کر یورپ اور رومن نسل نے اپنایا۔ ماضی کے دو سو سال قبل تک تیسری دنیا اس لباس سے نا آشنا تھی مگر جہاں جہاں یورپی ممالک نے کالونیاں آباد کیں، وہاں وہاں اس لباس نے بھی اپنا سکّہ جمایا۔ آج سے 50 برس قبل بھی برصغیر میں اس لباس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر جُوں جُوں تعلیم عام ہوئی اور مغربی دنیا کا اثرونفوذ تعلیم و ترقی کے میدان میں بڑھا، تُوں تُوں اس لباس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور آج پتلون ہر گھرانے میں نوجوانوں، بچّوں اور بڑوں کا پسندیدہ پہناوا بن چکا ہے۔ یہ دو پائنچوں والا زیریں لباس ہے جس میں کمر کے گرد بیلٹ کَسی جاتی ہے، سامنے کی جانب فلائی ہوتی ہے جسے بٹنوں یا چین کے ذریعہ کھولا / بند کیا جاتا ہے۔ مخصوص طریقے سے استری کرکے ایک کریز (فال) بنائی جاتی ہے اور اس لبادہ کی اصل شان اسی فال سے آتی ہے۔ چونکہ پتلون کا کپڑا پاجامہ / شلوار کے کپڑے سے دبیز ہوتا ہے لہٰذا یہ مضبوط اور دیرپا کپڑا ہوتا ہے۔ یہ بدن کو چست رکھتا ہے اور دفتری یا کاری گری کے کاموں میں بھی افراد کو چاق و چوبند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کا کپڑا کاٹن یا وولن کے مختلف قسم کے فائبر سے تیار کیا جاتا ہے۔ شکاری حضرات بھی اسی کو استعمال کرتے ہیں نیز فوجی حضرات کی یونیفارم کا لازمی جزو ہے، گویا دنیا کا اہم اور مقبول ترین لبادہ ہے۔

Poetry

Pinterest Share