URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Achkan اَچکَن

English NameAchkan
Urdu Name شیروانی / لمبا اوور کوٹ جو سینے پر دونوں جانب بند ہوتا ہے
Image

Description

تفصیل

شیروانی سے ملتا جُلتا، عام زندگی میں پہنا جانے والا خوبصورت لبادہ جو برِصغیر کے باسیوں کی ثقافت کا آئینہ دار ہے۔ اَچکَن کی لمبائی نسبتاً کم ہوتی ہے۔ ڈبل بریسٹ کوٹ کی طرح تیار کی جاتی ہے اور اندرونی دامن کو ایک ہُک کے ذریعے ملایا جاتا ہے پھر بٹنوں کو شیروانی کی طرح لگا کر پہنا جاتا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والا کپڑا نفیس ہوتا ہے۔ ہر موسم میں پہنی جاسکتی ہے۔ ماضی میں ہر خاص و عام کا پسندیدہ لباس رہا ہے۔ پچھلی دو دہائیوں سے اس کا استعمال دیکھنے میں نہایت کم ہے اور ممکن ہے آنے والے دور میں قطعی ختم ہوجائے۔

Poetry

Pinterest Share