URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Kurta / Shalwar کُرتا ∕ شلوار

English NameKurta / Shalwar
Urdu Name قمیض شلوار / قمیص شلوار
Image

Description

تفصیل

برِصغیر کی ثقافت میں کُرتا ∕ شلوار ایک دیدہ زیب لباس کی حیثیت رکھتا ہے البتہ پاکستان میں یہ تبدیلی رونما ہوئی کہ 1972ء کے بعد یہاں ذوالفقار علی بھٹو نے کُرتا ∕ شلوار کی ثقافت کو فروغ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے پاکستان میں اس لباس نے شہرت اور مقبولیتِ عام حاصل کرلی۔ بلاتخصیص ہر طبقہ نے اس لباس کو اپنا لیا۔ یہاں تک کہ دفتروں میں کام کرنے والے چھوٹے بڑے تمام افراد نے پتلون بُشرٹ کے بجائے اس لباس کو اختیار کر لیا اور کثرت سے لوگ اسی لباس کو پہننا پسند کرنے لگے۔ صنعت کے لحاظ سے بوتیک اور گارمنٹس فیکٹریوں میں بھی طرح طرح کے ڈیزائنوں والے کُرتا ∕ شلوار تیار کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ شادی بیاہ کے مواقع پر تو اس لباس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ جہاں تک خواتین کا معاملہ ہے، کُرتا شلوار اس طبقے کا بھی نہایت مقبول لباس ہے۔ پاکستان کے تقریباً ہر علاقے میں یہ لباس ہر سطح پر زیب تن کیا جاتا ہے۔ خواتین طرح طرح کے ڈیزائنوں میں کُرتا شلوار تیار کرواتی ہیں۔ یہ پنجاب اور اُردو بولنے والے علاقوں کا بھی پسندیدہ لباس ہے۔

Poetry

Pinterest Share