URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Qameez قَمِیض ۔ قمیص

English NameQameez
Urdu Name قمیص / کف والا کُرتا /
Image

Description

تفصیل

عام قمیض میں کالر اور گریبان بٹنوں کے ساتھ ہوتا ہے اور آستینوں میں کف بنایا جاتا ہے۔ شوقین حضرات عام بٹنوں کے بجائے چاندی یا کسی دھات کے بنے ہوئے بٹن جو اکثر جڑاؤ ہوتے ہیں،کُرتے کی رنگت یا کپڑے کے لحاظ سے استعمال کرتے ہیں۔اس کی لمبائی عموماً گھٹنوں تک ہوتی ہے۔ اس کا میل (جوڑ) (Combination) موجودہ دور میں شلوار کے ساتھ ہے۔ ڈیزائننگ کرکے اس لباس کو مزید خوبصورت بنایا جاتا ہے۔ عورتیں جو قمیض پہنتی ہیں اس کا ڈیزائن ذرا مختلف ہوتا ہے اور طرح طرح کے کڑھے ہوئے گلے اور بیلیں لگا کر انہیں دیدہ زیب بنایا جاتا ہے۔ خواتین کی قمیض بغیر آستین، آدھی آستین اور نسبتاً پوری آستین کی بھی ہوتی ہے اور سادے (پلین) کپڑے کے علاوہ طرح طرح کے پھول بوٹے اور خوبصورت ڈیزائنوں والی تیار کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share