URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Brahman / Barhaman براہمن ∕ برہمن

English NameBrahman / Barhaman
Country Origin in EnglishIndia
Country Origin in Urduانڈیا

Description

تفصیل

ہندو دیومالائی (Hindu Methology)کے مطابق یا باالفاظ دیگر، آریا سماج کے نظریات کے مطابق کل معاشرہ چار بنیادی ذاتوں پر مشتمل ہے جس میں عزت وتکریم اور تقدس کے لحاظ سے براہمن ذات سب سے اونچا و اعلا مقام رکھتی ہے۔ سنسکرت زبان ، ہندو عقائد کے مطابق دیوتاؤں کی زبان ہے اور ہندو مذہبی کتابیں مثلاً گیتا اور رامائن اسی زبان میں تحریر کی گئی ہیں۔ ان کتابوں کو پڑھنے کا حق صرف ’’برہمن ذات ‘‘ کو تھا اور وہی اس کی تشریحات کرکے سنانے کا روادار تھا۔ مندروں میں پوجا پاٹ اور مذہبی رسومات کو پاےۂ تکمیل تک پہنچانے کا ذمہ دار بھی یہی طبقہ رہا ہے۔ غرض کہ اس طبقہ نے ہندو سماج میں مرکزی حیثیت اختیار رکھی آج بھی عزت وتکریم اسی طبقہ کو ملتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share