URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musk Deer ہَرَن کستوری

English NameMusk Deer
Group of AnimalMammal
Pluralہَرَن کستوری
Maleہَرن
Femaleہَرنی کستوری ۔ ہَرنی
Baby Animal's Nameہَرنوٹا ∕ خُشف ( مادہ ہَرن کستوری تقریباً 180 دن کے بعد ایک "ہرنوٹے" Fawn کو جنم دیتی ہے۔
Soundمنمنانا ∕ ممیانا
No Urdu Nameآہو ۔غزال ۔ غزالہ ۔ آہوئے گُل دار ۔ مِرگ ۔ ظبی ۔ سارک ۔ چکارا ۔ سارنگ ۔ کرنگ ۔ تامرونی ۔ چارو لوچن ۔ کرشن ۔ پر کِرشن ۔ چینت یونی(گورمکھی)
Imagehttps://www.flickr.com/photos/mo-pop/5749264822/
Group of Animal 1ممالیہ

Description

تفصیل

ہَرَن کستوری Moschus نسل کےArtiodactyls گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ نسل صرف Moschidae گروہ میں شامل ہے۔ یہ سینگوں اور چہرے کے غدود کے اعتبار سے تمام ہَرَنوں سے زیادہ قدیم ہیں۔ یہ زیادہ تر جنوبی ایشیا کے ہرے بھرے جنگلوں ، پہاڑوں کے دامنوں بالخصوص ہمالیہ کے اُترائی جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ ہَرَن کستوری اپنی جسامت کے اعتبار سے دیگر ہَرَنوں سے مشابہ ہوتا ہے اور اس کی پچھلی ٹانگیں، اگلی ٹانگوں سے لمبی ہوتی ہیں۔ ان کی لمبائی تقریباً 80 سے 100 سینٹی میٹر (31 سے 39 انچ) اور کاندھوں سے 50 سے 70 سینٹی میٹر (20 سے 28 انچ) تک بلند ہوتی ہیں۔ ہرن کستوری کا وزن 7 سے 17 کلو گرام (15 سے 37 پونڈز) کے درمیان ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share