URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Grainsاناج

Rice چاوَل

English NameRice
Seasonموسم گرما
Pluralچاول ∕ چاولوں
Urdu Name چانول / برنج / ارز / بھات / چول / خُشکا / شمالہ / بج / ساٹھی / پرنگ / شلتوک / بَھت
Image

Description

تفصیل

چاول کی فصل ایک قابلِ خوراک پیداواری گھاس سے تعلق رکھتی ہے جو گندم اور مکئی کی طرح پیداواری گھاس کی اہم رکن ہے۔ چاول دنیا کے بہت سے ممالک میں پیدا ہوتا ہے اور دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کی غذا ہے۔ یہ مکئی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فصل ہے۔ یہ ایک سالانہ پودا ہے جس کی فصل کے لیے بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی لیے چاول کے کھیت میں فصل کی تیاری کے دوران آٹھ فیٹ تک پانی کھڑا رہتا ہے۔چاول کی فصل کا دورانیہ اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ اس کی فصل کچھ عرصہ بیرونِ زمین اور کچھ عرصہ اندرونِ زمین رہتی ہے ۔چاول کی نمو کا آغاز بہت چھوٹے سے بیج سے ہوتا ہے،زمین میں بونے کے بعد یہ بیج ہری بھری گھاس کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں۔ چاول کی بالیوں کی لمبائی تقریباً 60سے 100سینٹی میٹرزتک ہوتی ہے۔ ہر پودے پر خوشے ہوتے ہیں جو چاول کے بیجوں سے بھرے ہوتے ہیں اور جب فصل کٹنے کے لئے تیار ہوتی ہے تو یہ خوشے سنہرے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔فصل کاٹنے کے بعد چاول کے صاف ستھرےدانے "دھان" پھٹک کر حاصل کر لیے جاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share