URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Chickpeas (White / Brown / Green) چنے∕ چھولے (کابلی ∕ دیسی ∕ سفید ∕ سبز∕ بھورے)

English NameChickpeas (White / Brown / Green)
Season سدا بہار
Pluralچنے ∕ چھولے ∕ چھولوں ∕ چنوں
Photographhttp://www.flickr.com/photos/64884898@N04/5963818428/
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
بونٹ / نخود / حمص

Description

تفصیل

تازہ یا اُبلے ہوئے چنوں کا ذائقہ تازہ اخروٹ کی گری جیسا ہوتا ہے اور تازہ چھولے یا چنے چکناہٹ مائل پروٹین کا ایک اہم ذریعہ ہیں جو پورا سال دستیاب رہتے ہیں۔ یہ ڈبوں میں بند اور خشک دونوں حالتوں میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی دال بھی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ ہندُستان اور مشرق وسطٰی کی غذائوں کاایک اہم جُزو ہیں۔ جیسے سالن، فلافل(Falafils) اور حمّس (Hummus)وغیرہ۔اکثر چنے، چھولے یا بونٹ چاولوں کے ساتھ بھی پکائے جاتے ہیں اور انتہائی لذیذ ہوتے ہیں۔ ان چنوں کی ایک اہم نوع(Garbanzo Beans) کی عام طور پر دو قسمیں پائی جاتی ہیں۔ جن میں ایک کابلی چنا جو سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور دوسرا کالا چنا جو اُبال کر کھایا جاتا ہے یا اس کو مختلف طریقوں سے غذائوں کا حصہ بنایا جاتا ہے۔۔ یہ ہوا بند ڈبوں( ایئر ٹائٹ باکس) میں بھی دستیاب ہوتے ہیں جو سفید یا سفیدی مائل ہوتے ہیں۔ یہ صاف چھلکے میں بند اور گول ہوتے ہیں اور ان دونوں (دیسی و کابلی) قسموں میں سے کابلی چنا زیادہ بڑا ہوتا ہے جبکہ دیسی چنا ذرا چھوٹا ہوتا ہے اور ہلکے کالے رنگ کا ہوتا ہے نیز کالے چنوں کی کوئی خاص شکل نہیں ہوتی۔ایک دبیز چھلکا ان دانوں کے اوپر ہوتا ہے جو ان دانوں کی بھر پور حفاظت کرتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share