Description
تفصیل
ایک پیداواری گھاس ہے اور اسے آسانی سے غلّہ جات میں شُمار کیا جاسکتا ہے۔ یہ گندم کی قسم سے تعلق رکھتا ہے مگر یہ خاص طور سے جو اور گندم دونوں کی پیداوار سے ہے۔ رائی ان غلّہ جات میں سے ہے جو بظاہر گندم جیسے نظر آتے ہیں مگر اس سے بڑے اور زیادہ لمبوترے ہوتے ہیں اور مختلف رنگوں جیسے زردی مائل بھورا اور خاکی مائل سبز میں پائے جاتے ہیں۔ یہ عام طور پر ثابت اور ٹوٹے ہوئے دونوں طرح سے دستیاب ہوتے ہیں یا پھر سفوف (آٹے) یا چھلکے کی صورت میں بھی ہوتا ہے جو عام طور پر جئی سے ملتا جلتا ہے۔ کیونکہ اس کے جنین اور بھوسے کو گودے سے الگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ رائی آمیز آٹا بنسبت گندم کے چھنے ہوئے آٹے کے، غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ تجارتی رائی اور تلخہ روٹی (خبز) کے لئے اہم عنصر کا درجہ رکھتا ہے۔ کیونکہ تب رائی گندم میں نشاستے کو کم کر دیتی ہے۔ مگر خمیری عمل کے دوران یہ روٹی نسبتاً کم گیس والی ہوتی ہے۔ اور وہ روٹی جو زیادہ رائی ملا کر بنائی جائے وہ گداز اور موٹی ہوتی ہے۔ رائی آمیز آٹا چھنے ہوئے گندم کے آٹے کے مقابلے میں زیادہ غذائیت کا حامل ہوتا ہے۔