URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Myrtle Plant مہندی یا حنا کا درخت

English NameMyrtle Plant
Urdu Name حنا
Image

Description

تفصیل

مہندی یا حنا کا درخت سدا بہار جھاڑیوں میں سے ہے جو Myrtus گروہ میں داخل ہے اور اس کا تعلق Myrtaceae کے خاندان سے ہے۔ یہ زیادہ تر جنوبی امریکہ میں پیدا ہوتا ہے۔ مہندی کا درخت 5 میٹر (تقریباً 16.5 فِٹ) اونچائی تک بڑھتا ہے۔ مہندی کے پتّے ایک دوسرے کے مقابل ‘ دبیز، چمکدار، چھوٹے، نیم شفاف ہوتے ہیں اور ان میں ایسے غدود ہوتے ہیں جن میں معمولی سا تیل پایا جاتا ہے۔ اس کے پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں جن کی لمبائی تقریباً 1.8 سینٹی میٹر (0.7 انچ) تک ہوتی ہے اور یہ پھول چھوٹی ٹہنیوں پر جھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل اودی مائل سیاہ، بہت سی بیجوں والی بیر کی طرح ہوتا ہے۔ مہندی کے درخت کے زیادہ تر حصّوں سے کافور کی طرح کا سیّال مادّہ نکلتا ہے ۔ یہ سیّال عام طور پر جراثیم کش اور مقوّی ادویہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share