URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Neem Tree نیم کے پیڑ / نِیم کا درخت

English NameNeem Tree
Urdu Name نِیب
Image

Description

تفصیل

نیم کا درخت شمال مشرقی ایشیا کے گرم علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ تیزی سے بڑھنے والا درخت ہے اور یہ خشک سالی میں اور بنجر علاقوں میں بھی اپنا وجود برقرار رکھتا ہے۔ اس کے پتے پورا سال موجود رہتے ہیں۔ یہ اونچا درخت ہوتا ہے جو 30 میٹر سے بھی بلند ہوتا ہے ۔اس کی شاخیں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور ان پر پتے ہوتے ہیں۔جب یہ درخت 2-3 سال پرانا ہوجاتا ہے تو اس پر پہلی بار سفید رنگ کے پھول کھلتے ہیں جن کی خوشبو شہد سے ملتی جلتی ہے اور جب یہ 3-5 سال پرانا ہوجاتا ہے تو اس پر پھل آتا ہے۔ اس کا پھل تقریباً 2 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے اور اس کی شکل بیضوی ہوتی ہے۔ اس کے پھل کے اندر 1.5 سینٹی میٹر لمبا ہلکے رنگ کا بیج ہوتا ہے۔بہرحال یہ بہت مفید ہے جو فصلی کیڑوں کے خلاف اور بیماریوں کے تدارک میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share