URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Raisin Tree کِشمِش کا درخت

English NameRaisin Tree
Urdu Name N\A
Image

Description

تفصیل

کِشمِش کا درخت پت جھڑا ہوتا ہے اور یہ 70 فِٹ یا اس سے زائد کی بلندی تک بڑھ سکتا ہے۔ مگر زراعتی طور پر کاشت کردہ کِشمِش کے درخت کی اونچائی اپنے ایک گول تنے کے ساتھ 30 فِٹ تک ہوتی ہے۔ کِشمِش کا درخت چین کے پہاڑوں اور نمی والے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ خوش ذائقہ کِشمِش کا شمار پھلوں میں نہیں ہوتا ۔ اس کے پھول اکڑے ہوئے، پُھولے ہوئے اور شاخ دار ہوتے ہیں جو بیج کی پھلی کے سہارے لگے ہوتے ہیں اور یہ ناخوشگوار ہوتے ہیں نیز کھانے کے قابل نہیں ہوتے۔ جب یہ پھلی بالغ ہوجاتی ہے تو اس میں سے شاخ دار شاخیں نکلتی ہیں جو پھولے ہوئے خوشوں سے منسلک ہوتی ہیں۔ یہ خوشے لٹّو کی طرح گھومے ہوئے اور شفاف سرخی مائل بھورے ہوتے ہیں۔ اس میں ناشپاتی کی طرح کا ذائقہ ہوتا ہے جس میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے۔ یہ شاخ دار خوشے اس وقت کھانے کے قابل ہوتے ہیں جب یہ زمین پر گِر جاتے ہیں۔ اس کی فصل بہت ہوتی ہے۔ اس کی پھلی بھوری ہوتی ہے جو اصل میں اس کا پھل ہے مگر استعمال نہیں ہوتی۔

Poetry

Pinterest Share