URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Olive Tree 2.5 زیتون کا درخت

English NameOlive Tree 2.5
Photographhttp://www.flickr.com/photos/wollombi/49941220/
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
جلپائی

Description

تفصیل

زیتون کا درخت سدا بہار درخت یا جھاڑی ہے اور یہ سمندر سے دور دراز علاقوں‘ ایشیا اور افریقہ میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ چھوٹا اور پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ 8-15 میٹر (26-49 فِٹ) سے تجاوز کر جاتا ہے۔ اس کے پتّے نقرئی سبز اور لمبوترے ہوتے ہیں۔ اس کا تنا ناہموار اور بل دار ہوتا ہے۔ اس کا پھل بھی زیتون کہلاتا ہے اور یہ زراعتی اعتبار سے سمندر سے دور دراز کے علاقوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے زیتون کا تیل حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کا پھل گھٹلی دار اور رس دار ہوتا ہے جو 1-2.5 سینٹی میٹر (0.39-0.98 انچ) تک لمبا، پتلا گودا رکھنے والا جنگلی پھل ہوتا ہے (اوپر بیان کی گئی تفصیلات جنگلی زیتون سے متعلق ہیں)۔ اس کے مقابلے میں پھلوں کے باغات میں لگائے جانے والے زیتون کے پھل جنگلی زیتون سے مختلف ہوتے ہیں۔ زیتون جب سبز سے اُودے ہوجاتے ہیں تو ان کو توڑ لیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share