Description
تفصیل
ایلوا کی نسل میں تقریباً 400 اقسام پائی جاتی ہیں جو پھول دینے والے رسیلے پودے ہوتے ہیں۔ اس کو ہم عام طور پر ایلوویرا یا پھر "true aloe" کے نام سے جانتے ہیں۔ ہزاروں سال سے یہ مختلف بیماریوں میں شفا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر جلنے‘ زخموں کو اچھا کرنے اور جِلد کی سوزش اور ہڈّیوں کو مضبوط کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی اصل نوع افریقہ میں پیدا ہوتی ہے۔ عموماً ایلوا کی اقسام میں اس کے پتّے لمبے، موٹے، نوکدار اور گودے دار ہوتے ہیں جن کے کنارے آری نُما ہوتے ہیں۔ ان کا رنگ سلیٹی سے ہلکا سبز ہوتا ہے اور کبھی کبھار ان پر دھاریاں اور دھبّے بھی ہوتے ہیں۔ ایلوا کے پھول نلکی کی طرح ہوتے ہیں اور اکثر یہ پیلے‘ نارنجی‘ گلابی اور لال ہوتے ہیں اور گچھے کی صورت میں ہوتے ہیں۔ ایلوا کی کچھ انواع میں تنا نہیں ہوتا اور یہ براہ راست زمین سے بڑھتے ہیں جبکہ دوسری انواع میں ان میں شاخ دار یا بغیر شاخوں کا تنا ہوتا ہے جس پر گودے دار پتّے لگتے ہیں۔