Description
تفصیل
کھول ، مٹّی اور گارے سے بنا ہوا ڈھول ہے جو شمالی اور مشرقی ہندُستان میں مذہبی موسیقی کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر بجایا جاتا ہے۔بنیادی طور پر اس کا تعلق ہندُستان کی ریاست مغربی بنگال سے ہے۔ اب کھول میں کچھ تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ان ترامیم کے ساتھ یہ بنگالی عوامی (فوک) اور نیم کلاسیکل موسیقی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
کھول کا دایاں سِرا بائیں سِرے سے چھوٹا ہوتا ہے۔ کھول کے دونوں رخ یا سِرے گائے یا بکری کی کھال سے منڈھے ہوتے ہیں۔ اس کو کھجور کی شاخ یا پھر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کی مدد سے بجایا جاتا ہے۔