URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Mosquito مَچَّھر

English NameMosquito
Group of AnimalInsect
Pluralمچّھر ∕ مچّھروں
Male جی ہاں
Femaleمچّھرنی
Baby Animal's Nameمچھّو
Soundبِھنبِھناہٹ
No Urdu Nameپُشہ ۔ کُٹکی (سنسکرت / ہندی)۔
Imagehttp://www.flickr.com/photos/agder/2783124139/

Description

تفصیل

مچھر گھریلو حشرات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ Culicidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا حیاتیاتی دائرہ کار چار مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلے تین مراحل 5 سے 14 دن میں مکمل ہو جاتے ہیں جس کا انحصار مچھر کی اپنی قسم اور درجۂ حرارت پر ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیوپا سے نکل کر پانی کی سطح پر آتے ہی نر مچھر جوان ہو جاتا ہے۔ جن کی عمر 4 سے 8 ہفتے ہوتی ہے۔ یہ اپنے ڈنک کے ذریعے انسانوں اور اجانوروں کی جِلد سے خون چوستا ہے۔ نر مچھر پودوں اور پھولوں کا رس حاصل کرتا ہے جبکہ مادہ مچھر خون سے اپنی غذا حاصل کرتی ہے جو انڈوں کی افزائش کے لئے مطلوب ہے۔ مچھروں کی تقریباً 3500 اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں ۔ ان کی کچھ اقسام ایسی ہیں جن میں مادہ مچھر انسانوں کا خون چوستے ہیں اور ایک بیکٹیریا داخل کر دیتے ہیں جو مختلف بیماریوں خاص طور پر ملیریا بخار کا سبب بنتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share