URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Partridge چَکور

English NamePartridge
Group of AnimalBird
Pluralچَکوروں / چکوریں
Male جی ہاں
Femaleچَکوری
Baby Animal's Nameبوٹی / بونٹ
Soundٹِٹرانا / ٹِٹراہٹ / کوکنا
No Urdu Name کبک / پہاڑی تیتر
Imagehttps://www.flickr.com/photos/telemax/3734194969/

Description

تفصیل

چکور Phasianidae خاندان سے تعلق رکھنے والا پرندہ ہے۔ یہ زمانۂ قدیم سے اپنے آبائی علاقوں کو آباد کئے ہوئے ہے۔ یہ وہ پرندہ ہے جس نے اپنے علاقے کو چھوڑ کر کبھی دوسرے علاقے میں ہجرت نہیں کی۔ چکور بڑے تیتر اور چھوٹی کوئل کی درمیانی جسامت کا پرندہ ہے۔ اس کی خوراک میں بیج اور پھل وغیرہ شامل ہیں۔ شکاری حضرات اس کا شکار بڑے شوق سے کرتے ہیں چونکہ اس کا گوشت تیتر اور بٹیر کی طرح لذیذ ہوتا ہے لہذا نہایت ذوق و شوق کے ساتھ بھون کر کھایا جاتا ہے۔ چکور کا آبائی وطن یورپ‘ ایشیا‘ افریقہ اور مشرق وسطٰی کے علاقے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر بیج کھانے والا اور زمین پر ہی بلوں یا کھوہ وغیرہ میں اپنا گھونسلہ بنا کر رہنے والا پرندہ ہے۔ یونانی میتھالوجی کے مطابق پہلا چکور اس وقت دنیا میں وارد ہوا جب دیوتا Daedalus نے اپنے بھتیجے Perdix کو بوجوہ حسد آسمان سے زمین پر پھینکا۔ عیسائیوں میں بھی چکور محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے اور کرسمس کے بارہ دنوں میں اس کے مجسمے بنا کر میلوں میں سجائے جاتے ہیں۔ حُسن و عشق کے مختلف قصے بھی اس پرندے سے منسوب ہیں جس میں چکور کا محبوب چاند ہی کو قرار دیا گیا ہے۔ مشرقی روایتوں کے مطابق چکور کا چاند سے انتہائی والہانہ عشق کا تعلق قرار دیا جاتا ہے اور شاعروں اور ادیبوں نے اس موضوع کو اپنے مضامین کا حصہ بنایا ہے۔ فلمی دنیا کے بہت سارے روایتی گیتوں میں بھی چاند / چکور کی روایتی محبت کا تذکرہ شدّومد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ مثلاً ’’باوری چکوری کرے دنیا سے چوری چوری چندا سے پیار‘‘

Poetry

Pinterest Share