URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Owl اُلّو

English NameOwl
Group of AnimalBird
Pluralاُلّو ∕ اُلّوؤں
Male جی ہاں
Femaleاُلّی ۔ اُلّن
Baby Animal's Nameچُوزہ
Sound رونا
No Urdu Nameچغد ۔ بُوم
Imagehttp://www.flickr.com/photos/ralphandjenny/3539625309/

Description

تفصیل

اُلّو رات کو نکلنے والے تنہائی پسند 200 پرندوں میں سے ایک ہے۔ یہ شکاری پرندہ ہے اور Strigiformes خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اُلّو کی خوراک میں چھوٹے دودھ پلانے والے جانور، کیڑے مکوڑے اور دوسرے پرندے شامل ہیں۔ اُلّو کے چہرے پر باہر کی طرف نکلی ہوئی دو بڑی بڑی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں ۔ اس کی چونچ شِکرے کی مانند نوکدار ہوتی ہے ۔ اس کی آنکھوں کے گرد دائرے کی شکل میں کلغی ہوتی ہے جو facial disk کہلاتی ہے۔ اُلّو کی نظر بہت تیز ہوتی ہے اور یہ کم روشنی میں بھی بخوبی دیکھ سکتا ہے۔ بہت سے اُلّو اندھیرے میں آواز کی مدد سے بھی شکار کرسکتے ہیں۔ facial disc کی بناوٹ فضا میں بکھری ہوئی آواز کو مرکُوز کرکے کانوں تک پہنچاتی ہے۔ بعض اقسام میں سمت کے درست تعین کے لئے اس کے کان asymmetrical ہوتے ہیں۔ دن کی روشنی میں اُلُّو کسی خشک کنوئیں یا غیر آباد مکانوں اور ویرانوں میں رہتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں شکار کے لئے باہر آتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share