URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Woodpecker ہُد ہُد

English NameWoodpecker
Group of AnimalBird
Pluralہد ہدوں
Male جی ہاں
Femaleمادہ ہُدہُد
Baby Animal's Nameچُوزہ
Sound چہچہاہٹ
No Urdu Nameکٹھ پھوڑا / کھٹ بڑھئی / مرغِ سلیمان / جاسوس پرندہ
Imagehttps://www.flickr.com/photos/colormepink/3377206428/

Description

تفصیل

ہُدہُد Picidae فیملی سے تعلق رکھتا ہے جو عصفوری (Paserine) سے نزدیک تر فیملی ہے۔ یہ سوائے آسٹریلیا‘ نیوزی لینڈ اور مڈغاسکر کے باقی تمام دنیا میں پایا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کی 218 اقسام ہیں۔ ہُدہُد کی آماجگاہ گھنے جنگل اور سرسبز علاقے ہیں البتہ ان کی چند اقسام بنجر‘ چٹانی اور صحرائی علاقوں میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اس کا نام Woodpeckers اس لئے پڑا کہ یہ اپنی لمبی‘ نوکدار اور مضبوط چونچ کی مدد سے درختوں کے تنوں میں سوراخ کرکے اپنے رہنے کے لئے نہ صرف کھوہ بناتا ہے بلکہ اس کے ذریعے درختوں میں رہنے والے کیڑے مکوڑوں کو ڈھونڈ کر اپنی غذا بنالیتا ہے۔ اس کی سب سے چھوٹی نسل جو پائی گئی ہے اس کا وزن 7 گرام اور لمبائی 8 سینٹی میٹر ہوتی ہے جب کہ اس کی پائی جانے والی سب سے بڑی نسل جو Imperial ہُدہُد کہلاتا ہے اس کی لمبائی 58 سینٹی میٹر اور وزن تقریباً 600 گرام تک ہوتا ہے۔ اس کی ایک اور نسل جو Ivory billed کہلاتی ہے تقریباً 50 سینٹی میٹر لمبی اور وزن 500 گرام تک ہوتا ہے۔ برصغیر میں پایا جانے والا ہُدہُد Great slaty اوسطاً 50 سینٹی میٹر لمبا اور وزن 450 گرام پایا جاتا ہے اس کے علاوہ ہُدہُد کے سر کے اوپر پروں سے بنا ہوا ایک پھول سا ہوتا ہے جسے اس کا تاج کہتے ہیں۔ اس پرندے کی زیادہ تر اقسام کا رنگ (سفید‘ سیاہ اور بھورا) یا (ہرا اور سرخ) ہوتا ہے۔ ہُدہُد کا تذکرہ مذہبی کتابوں میں بھی آیا ہے جن میں اسے ایک جاسوس پرندہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ان مذہبی روایات کے مطابق حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس تختِ سباء اور ملکہ بلقیس کی خبر لے کر آنے والے کے بارے میں جس پرندے کا بنیادی کردار بیان کیا جاتا ہے وہ یہی ہُدہُد تھا۔

Poetry

Pinterest Share