URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Nightingale بُلبُل

English NameNightingale
Group of AnimalBird
Pluralبُلبُل
Male جی ہاں
Femaleمادہ بُلبُل
Baby Animal's Nameچُوزہ
Soundگانا / نغمگی / غنائیہ
No Urdu Nameہزار داستان / عاشق گل / گلدم
Imagehttp://www.flickr.com/photos/25553993@N02/5670166569/

Description

تفصیل

بُلبُل عصفوری (Passerine) نسل کا ایک چھوٹا پرندہ ہے جو زمانۂ قدیم کی مکھی پکڑنے والی نسل Muscicapidae سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ کیڑے مکوڑے کھانے کا شوقین اور خانہ بدوش طبیعت رکھنے والا پرندہ ہے ۔ بُلبُل کا آبائی علاقہ یورپ اور ایشیا کے جنگلات ہیں۔ اس کی جسامت 15 سے 16.5 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے۔ بُلبُل بھورے اور سفید رنگ کا پرندہ ہے اس کے پروں پر بھورا رنگ غالب ہے اور دُم سُرخ رنگ لئے دھبے دار ہوتی ہے جو نیچے سے سفید ہوتی ہے البتہ دُم کے نیچے ایک خوشنما سرخ رنگ کا پھول سا ہوتا ہے جو اس کو خوبصورت بناتا ہے اور دیگر پرندوں سے ممتاز کرتا ہے۔ شعرا نے اپنے کلام میں بُلبُل کو ایک سچے عاشق کی صفات میں پیش کیا ہے اور اسے اصطلاحاً عاشقِ گل سے باندھتے ہیں۔ جیسے علامہ اقبال نے اپنے مشہور نظم میں کہا ہے۔ ’’پروانے کو چراغ تو بُلبُل کو پھول بس‘‘ انگریزی ادب میں بے شمار ادبا اور شعرا نے بُلبُل کے کردار کو اپنے کلام میں خاص طور پر شامل کیا ہے۔ مثلاً Hans Christian Anderson نے 1843 میں اپنی شہرہ آفاق تصنیف The Nightingale ’’بُلبُل‘‘ پیش کی جو عالمی ادب کا سرمایہ ہے۔ مشہور ادیب اور شاعر شیکسپیئر نے بھی بُلبُل کی محبت اور وفا کو اپنے مضامین کا خاص حصہ بنایا۔ فارسی ادب نے محبت کی دنیا میں بُلبُل کو لافانی کردار عطا کیا ہے۔ اردو ادب نے بھی اسی تقلید میں بُلبُل کو ایک سچے عاشق کے روپ میں پیش کیا ہے اور کتاب ’’بُلبُلِ ہزار داستان‘‘ اردو ادب کی تاریخ کا اثاثہ ہے۔ شباہت کے اعتبار سے نَر اور مادہ بُلبُل یکساں ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مادہ بُلبُل گاتی ہے جبکہ اس کے برعکس صرف نر بُلبُل ہی اپنی سریلی آواز میں مادہ بُلبُل کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے چہچہاتا ہے اور اس کی یہ چہچہاہٹ عموماً رات کے اوقات میں سب سے زیادہ سنائی دیتی ہے جسے ایک خوبصورت گانا قرار دیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share