URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

کنایہ

English Word

Description

تفصیل

کنایہ لغت میں مخفی اشارہ یا پوشیدہ بات کہنے کو کہتے ہیں۔ علمِ بیان کی اصطلاح میں کنایہ وہ لفظ ہے جس کے معنی حقیقی مراد نہ ہوں بلکہ معنی غیر حقیقی مراد ہوں۔ اگر حقیقی معنی بھی مراد لیے جائیں تو جائز ہو‘ اس میں ملزوم سے لازم مراد لیا جائے۔ یہاں کم پر سے مقصود کم اڑنے والا ہے۔ اگر اس سے مراد پروں کا مقدار میں تھوڑا ہونا لیا جائے تو بھی جائز ہے۔ کنایہ اور استعارہ میں فرق استعارہ میں حقیقی معنی مراد نہ لے کر غیر حقیقی معنی مراد لیا جاتا ہے جب کہ کنایہ میں غیر حقیقی معنی کے ساتھ ساتھ حقیقی معنی بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔ دوسرا فرق یہ ہے کہ مجاز میں معنی حقیقی اور غیر حقیقی میں کوئی قرینہ بھی پایا جاتا ہے اور کنایہ میں قرینہ نہیں ہوتا۔ کنایہ اور مجاز میں فرق کنایہ اور مجاز میں فرق یہ ہے کہ کنایہ کو اگرچہ لازمی معنی مراد ہوتے ہیں مگر اصلی معنی بھی مراد لیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ مجاز میں اصلی معنی مراد نہیں لیے جا سکتے۔

Poetry

Pinterest Share