URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dry Fruitsخشک پھل

Dates کَھجُور

English NameDates

Description

تفصیل

کھجور، کھجور کے درخت کا پھل ہے۔ یہ پھل بیضوی اور ایک سے تین انچ لمبا ہوتا ہے نیز اس کا رنگ سُرخی مائل گہرا بھورا اور زردی مائل بھورا ہوتا ہے۔ اس پر ایک نرم یا نرم سے کچھ موٹی کھال(چھلکا) موجود ہوتی ہے۔ (کچّا ہونے کی صورت میں) اس کا چِھلکا موٹا، سخت اور سبزی مائل ہوتا ہے۔ اس کا گودا (تاوقت یہ کہ پک کر خشک ہوجائے) گاڑھا اور میٹھا ہوتا ہے۔ اس کے اندر بیلن نُما(لمبوتری) پتلی اور سخت گٹھلی پائی جاتی ہے۔ خشک اور نرم کھجوریں شوق سے کھائی جاتی ہیں۔ کھجوریں پیس کر، مکمل یا پھر بادام وغیرہ بھر کر نیز کھانوں کی تراکیب میں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ مثلاً حلوے ، عربی میٹھی روٹی، کیک، بسکٹ، آئس کریم اور مختلف قسم کی ٹافیوںوغیرہ میں۔

Poetry

Pinterest Share