URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pelvis پیڑُو

English NamePelvis
Type (Internal, External)Internal
Plural پیڑو
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
مثانہ ۔ لگن خاصرہ ۔ حوض
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی

Description

تفصیل

ہندی اسم مُذکر ، بمعنی "انسان کی ناف سے نیچے کا حصہ۔" طبّی اصطلاح میں پیڑو کو pelvic region of the trunk کہا جاتا ہے۔ اسے "مثانہ" بھی کہتے ہیں جس میں گُردوں سے آنے والی پیشاب کی نالیاں ، پیشاب لاکر جمع کرتی ہیں اور وہاں سے یہ خارج کیا جاتا ہے ۔ پیڑُو کی ساخت مضبوط اور غیر لچکدار ہوتی ہے۔ پیڑو کی ہڈیاں ایک دوسرے کے اوپر حرکت کر سکتی ہیں اس لیے کولہے کی ہڈیاں اپنے مقام پر قائم رہتی ہیں۔ البتہ کولہے کی ہڈیوں کا ہلنا ریڑھ کی ہڈی کے مُہروں اور کولہے کے جوڑ کی حرکت کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ پیڑو کی سب سے بڑی ہڈی مِقعد کی ہڈی Sacrum کے ساتھ دو لافی (عضلاتی) ریشوں کے ذریعے جُڑی ہوئی پنکھا نما مقعری ساخت کی ہوتی ہے۔ پیڑو کی یہ دونوں جانب والی ہڈیاں ریڑھ کی ہڈی کے اختتام کو بھی ملاتی ہیں۔ علم طب میں پیڑو مختلف ساختوں پر مشتمل ہوتا ہے ، مثلاً: the bony pelvis, or pelvic skeleton the pelvic girdle the pelvic region of the spine the pelvic cavity the greater or false pelvis the lesser or true pelvis the pelvic floor or pelvic diaphragm the perineum, below the pelvic diaphragm وغیرہ

Poetry

Pinterest Share