URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Premolars چھوٹی ڈاڑھ

English NamePremolars
Type (Internal, External)Internal
Pluralچھوٹی ڈاڑھوں ۔چھوٹی ڈاڑھیں
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
کُوچیں
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی

Description

تفصیل

ہندی اسم موئنث ، بمعنی جبڑے کے پچلھے چھوٹے دانت جو تعداد میں ہر جانب دو ہوتی ہیں،جن سے غذا چبائی جاتی ہے۔ ان کو bicuspids بھی کہاجاتا ہے۔یہ جبڑے میں ڈاڑھوں سے پہلے ایک جوڑے کی شکل میں پائی جاتی ہیں۔ہر دو جانب دو، دو یعنی چار چھوٹی ڈاڑھیں اوپر اور چار نیچے ہوتی ہیں۔ غذا کے چبانے کے عمل کے دوران ڈینٹیسٹری کی ایک اصطلاح کے مطابق ان چھوٹی ڈاڑھوں کو 'transitional tooth' یا mastication کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ چھوٹی ڈاڑھ جبڑے میں دونوں جانب دو دائیں اور دو بائیں واقع ہوتی ہیں اور ان کے ہر کونے پر دو اُبھار اور ان کے درمیان ایک گڑھا نُما ساخت ہوتی ہے۔ انسانی بتیّسی میں چھوٹی داڑھوں کی کُل تعداد آٹھ ہوتی ہے۔ اُردو زبان میں ڈاڑھ یا چھوٹی ڈاڑھ سے متعلق کئی دل چسپ محاورات استعمال کیے جاتے ہیں ، ،مثلاً: ڈاڑھ گرم ہونا/کرنا:کچھ کھانے کو مل جانا ، رشوت لینا ڈاڑھ نہ لگنا:بغیر چبائے نِگَل جانا، نہایت بھوکا ہونا ڈاڑھ پِیسنا: گھُٹ کے رہ جانا،مروت یا محبت کے مارے کچھ کہہ نہ پانا وغیرہ !

Poetry

Pinterest Share