URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Anus مَقعَد

English NameAnus
Type (Internal, External)External
Pluralمَقعد ہا ۔ مقعدگان
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
دُبر ۔ کُون ۔ مُبرز
Type (Internal, External) in Urdu بیرونی

Description

تفصیل

عربی اسم موئنث ، لُغوی معنی بیٹھنے کی جگہ ، دُبر ، کُون،مُبرز۔ لاطینی زبان میں مقعد کو "ring" or "circle" کے نام دیے گئے یعنی براز کی فراغت کے لیے گول سُوراخ۔ مَقعَد جو غذا کی نالی کا آخری حصّہ ہوتا ہے جو بیرونی وطر پر مقعد کے سوراخ پر کُھلتا ہے۔ مقعد کی ساخت بڑی آنت (معاء غلیظ) جیسی ہوتی ہے۔ یہ فضلے میں بلغم شامل کرتا ہے تاکہ مقعد کے عضلات Sphincters میں سے فضلہ بآسانی گزر کر خارج ہو سکے۔ یہ عضلات دراصل سُکڑنے اور سِمٹنے والے عضلاتی چھلّے ہوتے ہیں جو آنت کو مسلسل خالی رہنے سے بچاتے ہیں۔ بڑی آنت‘ مقعد کے عضلاتی کھنچاؤ اور شِکمی دیوار کے ارادی کھنچاؤ کے ذریعے مقعد کا حصّہ پھول جاتا ہے اور اس کے عضلات ڈھیلے پڑجاتے ہیں اور فضلہ خارج ہوجاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share