URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Human Forehead پیشانی

English NameHuman Forehead
Type (Internal, External)External
Pluralپیشانیاں ۔ پیشانیوں
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
جبیں ۔ جبین
Type (Internal, External) in Urdu بیرونی

Description

تفصیل

فارسی ، اسمِ موئنث "پیشانی" سے مراد "ماتھا" یا "جبین" ہے۔ لُغوی معنوں میں پیشانی سے مُراد قسمت ، نصیب ، سرنامہ ، القاب ،کاغذ کا بالائی حصہ جو عبارت سے اوپر خالی چھوڑ دیا جائے وغیرہ لی جاتی ہے ۔ علم تشریح الاعضاء کے مطابق پیشانی یا ماتھا انسانی جسم کا ایک ہڈی دار عضو ہے جو کہ آنکھوں سے اوپر ہوتا ہے۔ مشہور کہاوت ہے کہ چوڑی پیشانی رکھنے والا نہایت ذہین اور بلند قسمت والا ہوتا ہے جبکہ پیشانی کو چُھپانے کے لیے مخصوص بالوں کے انداز بھی بنائے جاتے ہیں تاکہ پیشانی عیاں نہ ہو۔ کاسۂ سر (Cranium) کے سامنے کی ہڈیاں پیشانی بناتی ہیں اور یہ ہڈیاں پیچھے کی جانب سے چَندیا کی دونوں ہڈیوں سے پیوستہ ہوتی ہیں۔ پیشانی پر ہی آنکھیں اور بھویں بھی واقع ہوتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share