URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

سرسوں کا پھول

Photograph
Color پیلا
Season موسم سرما
English NameMustard flower
Pluralسرسوں کے پھول
No name in urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
سرشپ ، کرساک ، گُلِ سکل ، گُلِ سرسوں ( امیر خسرو نے کہا:"سکل بَن پھول رہی سرسوں،اکل بَن پھُول رہی سرسوں،انگنا مورے ٹیسو پھولے،گوری کرت سنگھار،مالنیا تھل بھر لائی سرسوں،سکل بَن،پھول رہی سرسوں
Imageshttp://www.flickr.com/photos/26053467@N03/3190399741/

Description

تفصیل

سرسوں کے پتے پیلاہٹ مائل درمیانی سبز اور کافی حد تک پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔ جب سرسوں کا پودا تیار ہوجاتا ہے تو وہ بڑا اور کُھلا ہوا ہوتا ہے۔ سفید سرسوں عام گھاس پھوس کی طرح ہوتا ہے جب کہ کالے سرسوں کی فصل سال میں ایک ہوتی ہے اس کا پودا خاصا اونچا ہوتا ہے جسے تجارتی مقاصد کے لیے اُگایا جاتا ہے۔اس کے بیج خشُک کرلیے جاتے ہیں جو کہ ہمارے روزمرہ گھریلو استعمال مسالہ چٹنی اچار وغیرہ میں کام آتے ہیں۔ اس پودے کی اونچائی 4 فٹ تک ہوتی ہے۔ سرسوں کے پتے موٹے اور کھردرے ہوتے ہیں اور اس کی شاخوں پر پیلے پھول ہوتے ہیں۔ ان کے اندر بیجوں کا گچھا ہوتا ہے جس کی شکل درانتی سے ملتی جلتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share