URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

گُلِ مینا ۔گُلِ نجمہ . تارا پھول

Photograph
Colorسفید، گُلابی، قرمزی اور پیلا
Season گرمیاں
English NameBegonia
Pluralگُلِ ہائے مینا ، گُلانِ نجمہ
No name in urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
تارا پھول
Imageshttp://www.flickr.com/photos/gustavorivas/191199976/

Description

تفصیل

گُلِ مینا جنوبی اور وسطی امریکہ کے جنگلوں میں پائے جانے والے خود رَو پھول ہیں۔ ان کی کچھ اقسام بھارت اور دوسرے گرم ممالک میں بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ آرائشی پھول ہیں جن کا رنگ سفید‘ گلابی‘ قرمزی اور گہرا پیلا ہوتا ہے۔ ان کے پتّے پُرکشش ہوتے ہیں۔ گُلِ مینا کی بے شمار اقسام ہیں جو سب کی سب کاشت کی جاتی ہیں۔ اس کی ایک قسم مینائی گُلِ شب بُو ہے جس کا پودا نہایت خوبصورت ہوتا ہے اور اس پر نہایت بھڑکیلے پھول لگتے ہیں۔ یہ گرمیوں میں کثرت سے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی جسامت تقریباً 7 انچ ہوتی ہے۔ ان کی پنکھڑیاں آری کی طرح دندانے دار ہوتی ہیں جن کے کناروں پر گہرا سرخی مائل نارنجی رنگ ہوتا ہے۔ گُلِ مینا کے پودے کے پتّے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں جن کی لمبائی 8 انچ اور رنگت سبز ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share