URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dams of Pakistanپاکستان کے ڈیم

Mirani Dam میرانی ڈیم

English NameMirani Dam

Description

تفصیل

مکران (بلوچستان) میں شہر تربت کے پاس دریائے دشت کے اوپر ڈسٹرکٹ کِیچ میں یہ ڈیم تعمیر کیا گیا۔ اس کا واٹر ریزروائر 302,000 ایکڑ فِٹ ہے۔ یہ ڈیم دریائے کِیچ اور نہنگ دریا کے سنگم پر واقع ہے۔ جولائی 2006ء میں اس ڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی اور دشت دریا سے اُسے اگست 2006ء میں جوڑا گیا۔ جولائی 2007ء میں اس ڈیم نے باقاعدہ کام کرنا شروع کیا۔ اس کے ذریعے 33,200 ایکڑ زرعی زمین کو آبپاشی کے مقاصد کے لئے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وادئ کِیچ اور تربت اور گوادر شہر کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ تعمیر شروع ہوئی : 8 جولائی 2002ء افتتاح : اکتوبر 2006ء اونچائی : 127 فِٹ لمبائی : 3,350 فِٹ بنیادی چوڑائی : 35 فِٹ ذخیرہ آب : دریائے دشت پھیلاؤ : 302000 ایکڑ فِٹ

Poetry

Pinterest Share