URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Climate and Weather Glossaryآب و ہوا اور لغت کی لغت

Rainbow قوس قزح ∕ دھنک∕ رنگیں کمان∕ ہفت رنگ∕ ست رنگی

English NameRainbow
Image

Description

تفصیل

اکثر و بیشتربارش کے بعد آسمان پر سات رنگوں کی ایک کمان کا خوبصورت منظر طلوع ہوتا ہے جسے قوسِ قزح یا دھنک کہتے ہیں۔ اس میں رنگوں کی ترتیب بنفشء، نیلا، آسمانی، سبز، زرد، نارنجی اور سُرخ ہوتی ہے۔ یہ منظر بادل کے اُس ٹکڑے پر نظر آتا ہے جو سورج کے مقابل ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اِس وقت سورج نکلا ہوا ہوتا ہے۔ سائنسی اعتبار سے جب سورج کی شعاعیں پانی کے قطروں پر پڑتی ہیں تو اُن میں سے کوئی ایک یا دو قطرے مخروطی زاویے کے انداز میں اِن رنگین شُعاعوں کو منعکس کرتے ہیں۔ جب قوسِ قزح ایک قطرے کا عکس ہو تو اُس کے رنگوں کی ترتیب وہ ہوتی ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے اور جب دو قطروں سے شُعاعیں پھوٹتی ہیں تو دوسرے قطرے سے نکلنے والی شعاعوں کے رنگوں کی ترتیب اُلٹ جاتی ہے اور اِن دو رنگوں کے درمیان سیاہی ہوتی ہے جسے سورج کے مخالف 42 ڈگری کے زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ زیادہ خوبصورت دھنک اُس وقت بنتی ہے جب آدھے آسمان پر بادل ہوں اور آدھا آسمان صاف ہو اور دیکھنے والے کے سر پر بھی مطلع اَبر آلود نہ ہو۔ دھنک آسمان پر عملی طور پر موجود نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک نظری مظہر ہے جس کا مقام دیکھنے والے کی جگہ پر منحصر ہوتا ہے۔ تمام قطرے سورج کی شعاعوں کو موڑتے اور منعکس کرتے ہیں۔ لیکن صرف دو قطروں کی روشنی ہی دیکھنے والے تک پہنچتی ہے۔ اگر دو سے زیادہ قطروں سے روشنی کا انعکاس ہو تو قوسِ قزح نہیں بنے گی۔ نیوٹن نے پہلی بار یہ ثابت کیا کہ سفید روشنی دھنک کے سات رنگوں سے مل کر بنی ہے۔ قوسِ قُزح ، قُزح بمعنی شیطان،شیطان کی کمان،اِندر دھَنَش،ست رنگی کمان جو ہلکی بارش(پھوار) میں یا بارش کے بعد آسمان پر دکھائی دیتی ہے۔سات رنگ اس ترتیب سے ہوتے ہیں: بنفشی،نیلا،آسمانی،سبز،زرد،نارنجی،سُرخ۔

Poetry

Pinterest Share