URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Climate and Weather Glossaryآب و ہوا اور لغت کی لغت

Monsoon برسات کا موسِم

English NameMonsoon
Image

Description

تفصیل

مون سون دراصل ہواؤں، بادلوں اور بارشوں کا ایک نظام ہے۔ یوں تو سورج کا دخل ہر موسم میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن برسات کے حوالے سے سورج کا عمل دخل زیادہ بڑھ جاتا ہے یعنی جب شدید گرمی ہوتی ہے تو آبی بخارات پیدا ہوتے ہیں اور ایک سائنسی اُصول کے مطابق بلندی پر پہنچ کر ٹھنڈے ہونے کے بعد یہ آبی بخارات بادل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور نتیجتاً بارش کا سبب بنتے ہیں۔ میدانی علاقوں میں یہ دیر سے نتیجہ خیز ثابت ہوتے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں جلدی بارش ہوجاتی ہے۔ عملِ تبخیر کے نتیجے میں ہواؤں میں بھی تیزی پیدا ہوتی ہے کیونکہ بخارات بن کر اُوپر جانے والی ہواؤں کی جگہ کو پُر کرنے کے لئے اِرد گِرد کی ہوائیں تیزی سے اُس خلاء کو پُر کرتی ہیں اور اس طرح آندھی اور بعض اوقات طوفان بھی رونُما ہوجاتا ہے۔ بحرِ ہند اور جنوبی ایشیا کی موسمی ہوا جو اپریل سے اکتوبر تک جنوب مغرب سے، اور سال کے باقی حصّے میں شمال مشرق سے چلتی ہے، جب جنوب مغرب سے چلتی ہے تو برسات لاتی ہے۔ افریقہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب خطِ استوا کے آس پاس بحرِ ہند کے اوپر گرمی کی وجہ سے بخارات بننے کا عمل شروع ہوتا ہے جو بادلوں کی شکل اختیار کر لینے کے بعد مشرق کا رُخ کرتے ہیں اور کوہِ ہمالیہ سے ٹکرا کر بارش کا سبب بنتے ہیں۔ بارش جہاں ایک طرف زراعت سے وابستہ افراد کے لئے باعثِ مسرّت ہے وہیں اس کی زیادتی نقصان دہ بلکہ بعض اوقات تباہی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اگر یہ بارش شدید ہو جائے تو سیلاب کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ شہری زندگی میں بارش آسانیوں سے زیادہ مشکلات پیدا کردیتی ہے تاہم مجموعی طور پر بارش اللہ تعالیٰ کا ایک انعام ہے جس سے ہم بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share