URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Climate and Weather Glossaryآب و ہوا اور لغت کی لغت

Pollution فضائی آلودگی

English NamePollution
Image

Description

تفصیل

ماحولیاتی آلودگی قدرتی اور غیرذی روح ماحول کو آلودہ کرنے، عدم استحکام، بے ترتیبی، بے آرامی اور نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنتی ہے۔ یہ کیمیاوی اشیاء یا توانائی جیسے آواز، حرارت، دُھوئیں اور روشنی کی شکل میں ہوسکتی ہے۔ یہ قدرتی طور پر اندرونی یا بیرونی عناصر اور قوت کے ذریعے پھیلتی ہے۔ مختصراً یہ کہ ہر وہ کیفیت جو معمول کی حدود کو پار کر لے وہ آلودگی کے زمرے میں آجاتی ہے۔ آلودگی فضائی بھی ہوسکتی ہے اور زمینی بھی، مشینی بھی ہوسکتی ہے اور انسانی بھی۔ آلودگی نہ صرف انسانی نشوونما بلکہ مجموعی طور پر ہر قسم کی حیاتیاتی نشوونما میں نہ صرف رکاوٹ بنتی ہے بلکہ بعض اوقات بڑے نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔ انسانوں، حیوانوں، فصلوں، درختوں، دریاؤں، سمندروں، جھیلوں، نالوں غر یکہ ہر وہ اکائی جو ایک صحت مند ماحول پیدا کرنے میں معاون ہوتی ہے اُس کے راستے میں آلودگی بڑی رکاوٹ اور ایک چیلنج بن کر کھڑی ہوجاتی ہے۔ اس خرابی سے بچنے اور اس صورتحال سے نکلنے کی واحد صورت یہ ہے کہ عوام کو شعور دیا جائے، اِن کو اِس کے نقصانات اور اِن سے بچاؤ کے لئے تربیت دی جائے اور ایک صحت مند ماحول بنانے میں ایک عام مہذب شہری کے کردار کو اُجاگر کیا جائے۔

Poetry

Pinterest Share