URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

White سَفید

English NameWhite
Image

Description

تفصیل

فارسی صفت کے لحاظ سے " برفانی رنگ" کو یا "برف کے رنگ کو " سفید یا سپید کہا جاتا ہے۔ سفید رنگ سیاہ رنگ کی ضِد ہے اور سچّی بات تو یہ ہے کہ سفید رنگ کوئی ایک رنگ نہیں ہے بلکہ تمام رنگوں کا مجموعہ ہے جس میں تمام رنگوں کی توانائی موجود ہے۔ سفید رنگ میں یہ صلاحیت بدرجۂ اتم موجود ہے کہ اسے کسی بھی رنگ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ سفید رنگ پاکیزگی اور طہارت کی علامت ہے۔ رحم دلی‘ وفاداری اور محبت بھی اسی رنگ سے مشتق ہے۔ اس رنگ سے وسیع الخیالی‘ سچائی اور ایک پُرسکون ٹھنڈک کا احساس بھی ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس رنگ میں تمام رنگوں کی مکمل توانائی موجود ہوتی ہے۔ اس لیے یہ تکمیل کی علامت بھی ہے۔ یورپی ثقافت میں دُلہنوں کو سفید لباس پہنایا جاتا ہے۔ کیونکہ اسے کنوار پن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کے خیال میں انگوٹھیوں میں استعمال ہونے والے سفید پتھروں میں ‘نہ صرف سفید رنگ کی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ بلکہ دیگر رنگوں کی بھی تمام توانائیاں اور خصوصیات ان پتھروں یا نگینوں کے اندر موجود ہوتی ہیں۔ سفید پڑجانا اُردو محاورہ ہے جس کا مفہوم خوف یا رنج سے چہرہ سفید ہوجانا ہے، یا چہرے پر ہوائیاں اُڑنا یا منھ فَق ہو جانا ہے۔اسی طرح سے " سفید پوش" اُردو صفت ہے جو صاف ستھرے کپڑے پہننے والے ، اُجلا رہنے والے یا ظاہری ٹھاٹ باٹ والے نِچلے متوسط طبقے کے فرد کو کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share