Description
تفصیل
اننّاس گرم و مرطوب ممالک میں پیدا ہونےوالا ایک لذیذ پھل ہے ۔ اس کا ذائقہ کھٹ مِٹّھا اور پھل نہایت خوشبو لیےہوتا ہے۔اننّاس خربوزے سے ذرا چھوٹا لیکن لمبوترا ہوتا ہے۔اننّاس بہت مزے دار کھٹ مِٹھّا ،کھپرے دار اور نہایت میٹھی میٹھی خوشبو کا سُرخ پھل ہے جس کے سر پر پتّے ہوتے ہیں،علاوہ ازیں ان پتّوں کے درمیان ایک پھول بھی ہوتا ہے ۔جسامت میں یہ پھل سردے سے مشابہ اور لمبوترا ہوتا ہے ۔اننّاس درختوں کی جڑ کے قریب لگتا ہے اور اس کے چاروں طرف گنّے کی سی آنکھیں ہوتی ہیں۔اننّاس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے،اس کو خالص حالت میں بھی کھایا جاتا ہے اور اس کا رس بھی پیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ پوری دنیا میں اننّاس ڈبہ بند حالت میں بھی بڑے اسٹورز پر باآسانی مل جاتا ہے اور ہر ملک کی غذا کا اہم رُکن ہے،بالخصوص تازہ کریم کیک اور آئس کریم کا تصور اننّاس کے بغیر ادھورا ہے۔ اننّاس کی مقبولیت کی وجہ اس کا میٹھا اور کھٹّا ذائقہ ہے۔کچّے اننّاس اپنے پودے کے تنے کے ساتھ مسلسل جُڑے رہتے ہیں۔ان کے سروں پرپتّوں کے درمیان ایک پھول ہوتا ہے۔اننّاس اپنےمنفرد ذائقہ اور ذوق کے لحاظ سے دوسرے پھلوں کے مقابلے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔