Description
تفصیل
زیتون جسامت کے لحاظ سے ایک چھوٹا پھل ہے جس کی لمبائی 1-2.5 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ یہ چھوٹے ‘ جھلی نما چھلکے اور گودے دار پھل ہوتے ہیں جن کی کاشت جنگلوں اور باغوں میں کی جاتی ہے۔زیتون ایک سدا بہار پھل ہے جو ملک شام اور بحیرۂ روم کے سواحل پر کاشت کیا جاتا ہے ۔ان اثمار کا روغن غذا کے کام آتا ہے ۔زیتون کی سر سبز شاخ قدیم رومیوں اور یونانیوں میں فتح مندی کا نشان سمجھی جاتی تھی اور عام طور پر اب تک امن و صلح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ہوا بند ڈبے میں محفوظ زیتون کیمیکل کے استعمال کے باعث مصنوعی طور پر کالے پڑجاتے اور اسی لیے ان کا ذائقہ کڑواہٹ لئے ہوئے ہوتا ہے۔