URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Persimmon ہم لوک

English NamePersimmon
Pluralآم لوک / ہم لوک
Colorنارنجی اور سُرخ
Season سدا بہار
Typeجاپانی پھل
Photographhttps://www.flickr.com/photos/kkoshy/5092619745/
No Name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
جاپانی پھل / املوک / ہملوک

Description

تفصیل

ہم لوک نہایت خوش ذائقہ پھل ہے اور اس کی کئی اقسام ہیں جو درمیانے درختوں پر اگتی ہیں۔ یہ Diospyros خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہملوک تقریباً گول اور چمکدار ہوتی ہیں اور ان کے اوپر تین یا چار چھوٹے پتّے ایک ساتھ کسی تاج کی شکل میں پائے جاتے ہیں۔ یہ پھل تقریباً 3 انچ قطر کے ہوتے ہیں اور پکنے کے بعد ان کا رنگ ہلکا نارنجی سے سُرخی مائل ہوجاتا ہے۔ ہم لوک کی فصل ستمبر سے اکتوبر کے درمیان پکتی ہے لیکن یہ مارکیٹ میں سدا بہار پھل کے طور پر ترو تازہ اور شاداب مل جاتے ہیں۔ عام طور پر موسم کے بعد ہم لوک کے درخت کے پتّے جھڑ جاتے ہیں۔ اس کے درخت کی اوپری سطح پر کٹائو سے پائے جاتے ہیں۔ یورپی ممالک میں پائی جانے والی ہم لوک اکثر دُکانوں پر دستیاب ہوتی ہیں اور یہ جاپانی ہم لوک سے بڑی جسامت کی حامل ہوتی ہیں۔ ان کا قطر تقریباً پانچ انچ تک ہوتا ہے اور یہ بیضوی یا نسبتاً لمبوتری یا پھر مخروطی شکل میں پائی جاتی ہیں۔ امریکی ہملوک ذائقے اور مٹھاس میں کسی بھی طرح جاپانی ہملوک سےکم نھیں ہوتیں۔

Poetry

Pinterest Share