URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Muffler مفلر

English NameMuffler
Urdu Name گُلو بند / گُلو پوش
Image

Description

تفصیل

مفلر جسے گُلو بند یا گلو پوش بھی کہا جاتا ہے، بنیادی طور پر یہ دبیز کاٹن کے دُہرے کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے یا پھر اُون کے ذریعہ بُنا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی عموماً ساڑھے چار سے پانچ فٹ تک ہوتی ہے اس کے دونوں سِروں پر جھالریں ہوتی ہیں جو اس کو خوبصورت بناتی ہیں۔ اس کا مقصد موسمِ سرما میں سرد ہوا سے سینہ‘ گلا اور کانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ بعض شوقین حضرات ریشمی کپڑے سے تیار شُدہ مفلر بھی استعمال کرتے ہیں اور ٹائی کی بجائے اس کا استعمال کیا جاتا ہے گویا کوٹ پہننے کے بعد‘ سینہ کو سرد ہوا کے اثرات سے محفوظ رکھنا اور جاذب نظر دکھائی دینا، مقصود ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share