URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Kameez / Pajama قمیض ∕ پاجامہ ۔ قمیص پاجامہ

English NameKameez / Pajama
Urdu Name قمیص پیجامہ / کف والا کُرتا پاءے جامہ / چھوٹی قمیص پاجامہ
Image

Description

تفصیل

برِصغیر کے باشندوں کا عام پہناوا جو آج بھی ہندوستان کے کئی علاقوں میں دکھائی دیتا ہے۔ دیہاتوں میں جہاں لُنگی، تہہ بند اور دھوتی وغیرہ کا رواج رہا ہے وہاں عام شہری زندگی میں قمیض ∕ پاجامہ روز مرہ کا لباس رہا ہے۔ یہ ایک سادہ پہناوا ہے جو عموماً گھروں کے اندر یا فُرصت کے اوقات میں پہننے کا ڈھیلا ڈھالا مگر آرام دہ لباس ہے۔ پاکستان میں اس کا رواج عام رہا لیکن اب کُرتا ∕ شلوار نے اس کی جگہ لے لی ہے۔ قمیض ∕ پاجامہ میں قمیض کا سائز خاصہ چھوٹا ہوا کرتا ہے جبکہ کُرتا ∕ شلوار یا قمیض کے لباس میں کُرتا ∕ قمیض کی لمبان خاصی لمبی رکھی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share