URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Syphlic آتشَک

English NameSyphlic
Urdu Name آبلہ فرنگ ۔ کافِ نسبت ۔گرمی کی بیماری ۔ فرنگ باو

Description

تفصیل

آتِشَک ایک خطرناک بیماری ہے جو ایک سے دوسرے کو لگتی ہے۔ اس میں مرد یا عورت کے عضو مخصوص میں ایک پُھنسی یا پھوڑا نکلتا ہے جو آتِشَک کے مریض کے ساتھ جنسی ملاپ کے دو سے پانچ ہفتے بعد نمودار ہوتا ہے۔ یہ پھوڑا مہاسے، آبلے، یا کُھلے پھوڑے جیسا ہوتا ہے اور جراثیم سے بھرپور ہوتا ہے جو آسانی سے دوسرے فریق کو لگ سکتا ہے۔ ہفتوں اور مہینوں بعد گلے میں خراش، ہلکا بخار، منہ میں چھالے، جوڑوں میں درد اور سوجن ہوسکتی ہے۔ عورتوں کی شرمگاہ سے گاڑھا یا پیپ جیسا مواد نکلتا ہے۔ اس میں کبھی کبھی خارش اور بدبو ہوتی ہے۔ یہ زخم چند روز رہتا ہے اور بغیرکسی علاج کے خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن یہ مرض جسم کے اندر پھیلتا رہتا ہے اس لئے اس کا علاج بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ علاج کے بغیر جسم کے کسی بھی حصّے کو متاثر کرسکتا ہے۔ مثلاً دل کی بیماری، فالج اور پاگل پن وغیرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس بیماری میں پورے جسم پر چَکَتّے یا مہاسے، بدھیاں اور چَھتّے جیسے نشان ہاتھوں پیروں پر بھی نکل آتے ہیں۔آتشک کے مریض کو "آتشکیا" کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share