URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Dementia نسیان

English NameDementia
Urdu Name بھولنے کا مرض ۔ فراموشی، چُوک ۔ بھُول

Description

تفصیل

اس مرض میں عقل و فہم ختم ہو کر مریض دائرہ تہذیب سے دور ہو جاتا ہے۔ اس کا حافظہ زائل، حرکات مجنونانہ اور گفتگو بچکانہ ہو جاتی ہے، قوتِ حیات کمزور پڑ جاتی ہے، موسمی تبدیلی خصوصاً سردی کا اثر زیادہ ہوتا ہے، یادداشت بتدریج کم ہو تی جاتی ہے، قریبی لوگوں کو بھی پہچاننے میں دقّت ہوتی ہے، روز مرہ کے کام یا چیزوں کو رکھ کر بھول جاتا ہے، مسئلہ حل کرنے کی اہلیت اور قوتِ فیصلہ کی کمی ہو جاتی ہے۔ اس کی علامات میں توہمات میں پڑ جانا اور بلاوجہ ہر کسی پر شک کرنا بھی ہے۔ یہ بیماری اکثر بڑی عمر کے لوگوں کو ہوتی ہے یعنی ساٹھ برس کی عمر کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔ اگر مریض کی خبر گیری نہ کی جائے یا تیمار داری اور علاج کے متعلق لاپرواہی برتی جائے تو مریض کے جلد چل بسنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share