جلوہ حسن ہے شعاعوں میں یہ بھی جالی نقاب کی سی ہے
(بے نظیر)
|
سر فرازی اسی گردن کو بہت زیبا ہے آتش حسن گلو سوز کا یہ شعلہ ہے
(محسن)
|
صدر بزم ناز کیا تھا ایک بام حسن تھا جلوہ گر جس بام پر قایم مقام حسن تھا
(نقوش مانی)
|
یہی روپ لبدائیا ہے مجے یہی حسن بے سدھ کیا ہے مجے
(سیف الملوک و بدیع الجمال)
|
اللہ رے آئینے میں ترے حسن کا شکوہ پانی میں ماہتاب کی جیسے جھلک پڑے
(قائم)
|
وہ با وفا کہ اہل وفا جن کو دیں خراج ایسے حسیں کہ حسن میں یوسف سے لیں وہ باج
(دبیر)
|