Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Sesame seeds تِل

English NameSesame seeds

Description

تفصیل

ایک زرعی جنس جس کے بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے ۔ یہ تِل مختلف مٹھائیوں ، بِسکٹوں، باقر خانی اور کُلچوں وغیرہ کی تیاری میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔تِل والے روغنی نان بھی انتہائی مزے دار ہوتے ہیں۔سردیوں کے موسم میں تِل کے لڈو بھی گُڑ یا شکّر کے ساتھ تیّار کیے جاتے ہیں۔ مختلف بگھاروں میں بھی ڈالے جاتے ہیں اور نِمکو کی تیّاری میں بھی تِلوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ تِلوں کو کولہو میں پیل کر ان کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ تاثیر گرم ہونے کے سبب مردانہ طاقت میں اضافہ کے لیے اِکسیر ہیں۔ اُردو زبان میں "آنکھ کی پُتلی" کو بھی تِل کہا جاتا ہے۔ اُردو ضرب المثل ہے : " تِل اوٹ ، پہاڑ اوٹ " یا "تِل اوجھل،پہاڑ اوجھل" یعنی " ظاہر میں مشکل،حقیقت میں آسان!" یا " ذرا سے پردے میں بڑی حقیقت یا بات کو چُھپانا!" " تِل بنانا" اُردو محاورہ ہے یعنی کاجل کی بِندی لگانا،بچّوں کے ماتھے یا گال پر نظرِ بد سے بچانے کے لیے کاجل کانشان بنادینا۔ "تِل بُھگّا" ایک قسم کی مٹھائی ہے جو شکّر اور تِلوں کو کوٹ کر تیّار کی جاتی ہے۔ "تِل چاٹنا" اُردو کا بڑا دلچسپ محاورہ ہے،یہ مسلمان عورتوں کی ایک رسم تھی،وہ وداع کے وقت دُلہن کی ہتھیلی پر کالے تِل رکھوا کر دُلہا سے چَٹواتی تھیں تاکہ وہ عمر بھر تابع رہے۔کچھ علاقوں میں یہ رسم آج بھی موجود ہے۔ ہندی زبان میں " تِل چَٹّا " لال بیگ کو کہا جاتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share