Description
تفصیل
خرشف ایک خار دار اور دائمی پودا ہے۔ یہ بنیادی طور پر جنوبی یورپ کے سمندر سے دور دراز کے تمام علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ 1.4-2 میٹر اونچا ہوتا ہے ۔ اس کے پتّے مہراب نما‘ گہرے گوشے دار‘ نقرئی ‘ ہلکے سبز ہوتے ہیں اور ان کی لمبائی 50-82 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اس کے پھولوں کا سر بڑا ہوتا ہے اور وہ ایک خوردنی کونپل سے نکلتے ہیں جس کا قطر 8-15 سینٹی میٹر ہوتا ہے اور اس پر مثلث نُما نشانات ہوتے ہیں۔ اس کا انفرادی چھوٹا پھول اودے رنگ کا ہوتا ہے۔