Description
تفصیل
رسوت یا زرشک کا پودا دراصل ایک جھاڑی ہے ۔ اس کی تمام اقسام میں سوئی کی طرح تیز تین تین کانٹے ہوتے ہیں جو ایک ساتھ ہوتے ہیں لیکن کچھ اقسام میں یہ گچھے کی صورت میں 7 کی تعداد میں بھی ہوتے ہیں۔ اس پودے کی جھاڑی کی باڑھ اچھی ہوتی ہے لیکن اگر اسے پابندی سے تراشا نہ جائے تو یہ اپنے ڈھیلے ڈھالے تنوں کی وجہ سے بہت بھدّے اور بدنُما ہو جاتے ہیں۔ عموماً اس کے پھولوں کا رنگ پیلا ہوتا ہے اور اس میں نارنجی‘ لال‘ اودی یا سیاہی مائل نیلے رنگ کی بیری لگتی ہے۔ یہ پودے سدا بہار اور پت جھڑ دونوں اقسام کے ہوتے ہیں اور کچھ اقسام میں ان کی پتّیاں اودے رنگ کی بھی ہوتی ہیں۔