Description
تفصیل
عشق پیچاں ایک عام نام ہے جس میں 1000 سے زائد اقسام کے پھولوں کے پودے شامل ہیں۔ یہConvolvulaceae خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ عشقِ پیچاں کے پھول دن کے گرم اوقات میں مُڑ جاتے ہیں یا بند ہو جاتے ہیں اور صبح کے اوقات میں پورے کِھل اُٹھتے ہیں شاید یہی وجہ اس کے نام کی ہے۔ عشق پیچاں کے پودوں کی زیادہ تر اقسام امریکہ کے منطقۂ حارہ کے علاقوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کے تقریباً تمام پیلے، سفید، لال، اودے اور نیلے پھول اپنی قیف نُما بناوٹ کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔