Description
تفصیل
اسٹرابیری کا درخت یا جھاڑی چھوٹی ہوتی ہے جو Ericaceae کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ سمندر سے دور دراز کے علاقوں اور مغربی یورپ، فرانس اور آئرلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا درخت 5-10 میٹر بلند ہوتا ہے جس کے تنے کا قطر 80 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کے پتوں کا رنگ گہرا سبز اور چمکدار ہوتا ہے۔ اس کے پھولوں کا رنگ سفید ہوتا ہے اور ان کی شکل کسی گھنٹی کی مانند ہوتی ہے۔ اس کا پھل سرخ بیری ہے جس کا قطر 1-2 سینٹی میٹر ہے جس کی سطح غیر ہموار یا کھردری ہوتی ہے۔ یہ پھل 12 ماہ میں پک جاتا ہے اور اسی وقت اگلی فصل کا پھول آجاتا ہے۔ اس کا پھل ذائقہ دار نرم گودے والا اور بیشتر بھربھرا ہوتا ہے۔ یہ زیادہ تر پرندوں کی خوراک بنتا ہے مگر کچھ ممالک میں یہ مربّہ‘ جام اور مشروبات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔