Description
تفصیل
ساگو کا درخت قدیم درختوں میں سے ایک ہے۔ یہ بیج دار ہوتا ہے اور ایک غیر معمولی اور مقبول نمائشی درخت ہے۔ اس کا تنا ناہموار ہوتا ہے جس کے اوپر حلقہ دار یا لچھے دار پَروں کی طرح پتّیاں ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے اس کا عام نام ساگو پام (Sago Palm) ہے۔ بہرحال یہ دراصل صنوبر (conifer) اور Ginko سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ تمام مخروطی شکل والے درخت ہیں جو بہت قدیم زمانے سے پائے جاتے ہیں۔ اکثر ان کو "living fossils"کہا جاتا ہے (یعنی زمین میں دبی ہوئی زندگی یا حیات)۔ یہ ایک قسم کا تاڑ ہے جو 200 ملین سال پہلے معمولی سا تبدیل ہوگیا تھا۔